قاسمی کا ایتھوپیا میں طیارے کے سانحے پر تعزیت کا اظہار

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایتھوپیا میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اس ملک کی حکومت اور قوم کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایتھوپیا میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اس ملک کی حکومت اور قوم کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے ایتھوپیا مسافربردار طیارے گر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے ا‎س ملک کی حکومت اور عوام بالخصوص طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 مسافروں کو ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے نیروبی لے جار ہا تھا۔ طیارے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے تاہم حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

News Code 1888729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =