ترکی میں ٹرین کے حادثے میں 7 افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ٹرین اور انجن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ٹرین اور انجن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹرین ترک دارالحکومت سے صوبہ قونیہ کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث انقرہ سے کچھ ہی فاصلے پر ایک اسٹیشن پر پٹریوں کا معائنہ کرنے والے انجن سے ٹکراگئی جس کے باعث 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

انقرہ کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین نے رکنا بھی نہیں تھا، ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے  جب کہ واقعے کی تحققیات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی حادثے کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

News Code 1886414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =