لاہور میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں رہائش پزیر سرفراز اس کی اہلیہ اور دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا گیاجنہوں نےآگ بجھاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سرفراز، اس کی اہلیہ صبا، بیٹی آمنہ اور بیٹے شیراز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1879424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =