لاہور میں گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شہر لاہور کے کینال پارک میں گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے کینال پارک میں گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق  لاہور کے کینال پارک میں واقع ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ ایس پی فیصل شہزاد نے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچے کی ہیں جن کی شناخت ندیم بٹ ،اہلیہ نیلم اور کمسن بیٹا فائق سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ ندیم نے 2 شادیاں کررکھی تھیں اور اس کی پہلی بیوی نے اس سے خلع لے رکھی ہے۔

News Code 1881415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =