لاہور کے علاقے شاد باغ میں آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر جاں بحق

مہر نیوز/17 مئی / 2015 ء :پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ شاد باغ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ  شاد باغ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں شیر شاہ روڈ پر واقع ایک مکان کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منازل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سال سے ڈیڑھ برس کے درمیان تھیں۔

News Code 1855263

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =