پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں 5 بچے جھلس کر جاں بحق

مہر نیوز/ 30 اپریل / 2014 ء : پاکستان کے علاقہ چنیوٹچک 468 میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے علاقہ چنیوٹچک 468 میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 468 کے گھر میں 2 بھائیوں جعفر اور رفیق کے بچے کھیل رہے تھے کہ گھر میں رکھے گندم کے بھوسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ گھر میں موجود بچوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 بچے جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

News Code 1835578

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =