14 اگست، 2017، 10:46 AM

ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہو گیا۔ ہائی وے پر موجود دو بسیں اور متعدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔ہندوستان کی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا اور اب تک 46 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان مسافروں کی ہے جو دو بسوں میں سوار تھے۔ یہ بسیں کوٹ روپی میں کچھ دیر کے لیے رکی تھی کہ اس حادثے کی زد میں آگئیں۔

ان میں سے ایک ایئرکنڈیشنڈ بس کٹرا جا رہی تھی اور اس پر پہاڑ سے ایک بڑا تودہ آکر گرا جس کے نتیجے میں وہ 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری جبکہ دوسری بس پہاڑ سے 2 کلومیٹر نیچے گرگئی۔

News ID 1874548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha