مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ ، اور 72 ہزار مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔ہندوستان کی شمالی ریاستوں خصوصا اُتر کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ کی دو ریاستوں میں وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچارکھی ہے ،سیلاب سے سڑکیں، پل ، مکانات، اور کئی مندربہہ گئے ہیں ، آج مزید 11 افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہو گئے ، ہلاکتوں کی تعداد73 ہوگئی۔ متعدد تاحال لاپتہ ہیں ،مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے اُتر کھنڈ میں 71 ہزار سے زائدہمالیہ کے مندروں میں پھنسے ہیں ، ہماچل پردیش میں ایک ہزار 7 سو افراد راستوں میں امداد کے منتظر ہیں ، فوج اورنیم فوجی دستے،فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹر اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بارہ ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مہر نیوز/18 جون /2013ء: ہندوستان کے شمالی علاقوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ ، اور 72 ہزار مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔
News ID 1823681
آپ کا تبصرہ