مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اقوام متحدہ کے گلوبل فورم میں شرکت کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی مسائل اور مشرق وسطی مخصوصا غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی مسائل حل کرنے کے لئے تہذیبوں کے درمیان گفتگو اور ڈائیلاگ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے غزہ اور لبنان میں میں درپیش نازک حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی اور علاقائی ممالک کے ساتھ اس حوالے سے مسلسل رابطہ کررہا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال تشویشناک ہے لہذا لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ