22 مارچ، 2016، 6:08 PM

ایرانی وزارت خارجہ کی برسلز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی برسلز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجیئم حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجیئم  حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک میں بم دھماکوں سے ظآہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ اور عالمی خطرہ ہے۔ واضح رہ ےکہ برسلز میں آج 4 بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

News ID 1862728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha