22 مارچ، 2016، 6:13 PM

مصری وزارت خارجہ کی برسلز حملوں کی مذمت

مصری وزارت خارجہ کی برسلز حملوں کی مذمت

مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور بیلجیئم حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجیئم  حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیلجیئم کی حکومت  بم دھماکوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے سپرد کرنے میں کامیاب ہوجائے گی مصری ترجمان نے بیلجیئم حکومت اور عوام کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےدہشت گردی کو ایک مشترکہ اور عالمی خطرہ قراردیا ہے۔ واضح رہےکہ برسلز میں آج 4 بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

News ID 1862730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha