مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجيئم کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بیلجیئم کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کل بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 4 بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیلجيئم کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1862743
آپ کا تبصرہ