امریکی صدارتی امیدواروں میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط

امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس اور رپبلکنز کے حامیوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے اہم مرحلے میں کامیابیاں حاصل کر کے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدواروں بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس اور رپبلکنز کے حامیوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے اہم مرحلے میں کامیابیاں حاصل کر کے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدواروں بن گئے ہیں۔ امریکہ کی 11 ریاستوں میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جماعت کے حامیوں نے  اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابات کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا جس میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 7، 7 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے ایلاباما، جارجیا، ٹینیسی، آرکنساس، میساچوسٹس اور ورجینیا کی ریاستوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس کے علاوہ ہلیری ٹیکساس میں بھی کامیاب رہیں جب کہ یہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حریف ٹیڈ کروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیمو کریٹس میں ہلیری کلنٹن کے قریب ترین مد مقابل برنی سینڈرز اور ریپبلکنز میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ٹیڈ کروز 2، 2 ریاستوں میں کامیابیاں حاصل کر سکے۔

امریکہ کی11ریاستوں میں سپر ٹیوزڈے کے روز ہونے والی ابتدائی ووٹنگ میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔

News Code 1862236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =