24 جولائی، 2016، 12:11 AM

ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا

ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق ہلیری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ٹم کین کو اپنے نائب صدارتی امیدوار کی حیثیت سے منتخب کرنے کے موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹم کین ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہوں نے اپنی ساری عمر دوسروں کے لئے جدوجہد کی ہے۔
مبصرین کے مطابق امریکہ میں  رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریاست ورجینیا کو بڑی اہمیت حاصل  ہے۔ اسی وجہ سے ہیلری کلنٹن نے ٹم کین کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ریاست میں ہسپانوی نژاد امریکیوں کی تعداد زیادہ ہے اور ٹم کین بھی روانی سے ہسپانوی بول سکتے ہیں ۔

News ID 1865700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha