مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں اگرچہ ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وہ اپنی بیٹی چیلسی کی نیویارک سے ایوانِ نمائندگان کے رکن کے الیکشن لڑانے کیلئے تربیت کر رہی ہیں۔ امریکہ کےسابق صدر بِل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن کی 36 سالہ بیٹی چیلسی نیتا لوئے کی جگہ پر نیویارک کے 17ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق نیتا لوئے کا سیاسی کیریئر 30 سال پر محیط ہے اور انہیں سیاسی حلقے میں انتہائی معزز شخصیت سمجھا جاتا ہے تاہم ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد یہ نشست خالی ہوجائے گی۔
امریکہ کے صدارتی الیکشن میں اگرچہ ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وہ اپنی بیٹی چیلسی کو نیویارک سے ایوانِ نمائندگان کے رکن کے الیکشن لڑنے کیلئے تیار کررہی ہیں۔
News ID 1868269
آپ کا تبصرہ