مہر خبررساں ایجنسی نے یو ایس اے ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آج پرائمری انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے،جس سے قبل صدارتی امیدواروں نےمختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی۔آج امریکہ میں سپر ٹیوز ڈے ہے،جس کیلئے صدارتی امیدواروں کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ورجینیا میں انتخابی ریلی میں شرکت کی ۔ صدارتی امیدواروں نےمختلف علاقوں میں انتخابی مہم بھی شروع کی۔
امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آج پرائمری انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے،جس سے قبل صدارتی امیدواروں نےمختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی۔
News ID 1862219
آپ کا تبصرہ