ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی جوہری ادارے نے اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہےاورایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی جوہری ادارے نے اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز کو پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہےاورایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کسی کوشش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے کہا کہ ایران نے مشترکہ اقدام اور ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کوئی انحراف موجود نہیں ہے ۔ اور ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا راستہ باز ہوگیا ہے۔ ایٹمی ادارے کی اس رپورٹ کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نافاذ کی راہ ہموار ہوجائے گی اوراس طرح  ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی  یونین کی طرف سے بھی ایک بیانیہ جاری کیا جانے والا ہے جس میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

News Code 1861119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =