22 جنوری، 2016، 2:08 PM

جاپان کا ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

جاپان کا ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

جاپان نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جاپان نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپانی  وزیر خارجہ فیومر کاتشیرو نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے اس کے جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے بعد جاپانی کابینہ نے ایران پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جاپان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ بھی دے گا جبکہ دونوں ممالک جلد سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر بھی دسختط کریں گے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور یورپ نے بھی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے کیونکہ سعودی عرب  ایران کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کا خواہاں تھا لیکن اسے اپنے اس اقدام میں نکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News ID 1861247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha