17 جنوری، 2016، 9:08 PM

امریکہ نے ایران کے میزائیل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے ایران کے میزائیل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم کرنے کے ایک روز بعد ہی امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائیل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم کرنے کے ایک روز بعد ہی امریکہ  نے ایران کے بیلسٹک میزائیل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم ہونے کے ایک روز بعد ہی  امریکن ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے 5 ایرانی شہریوں اورغیرملکی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے جن 5 افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کاتعلق ایران سے ہی ہے جب کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ان میں چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے عالمی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے جوہری سرگرمیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی تھیں۔ ادھر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہم امریکہ پر کبھی اعتماد نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمیں ایسا کرنا چاہیے ملک کی ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے لیکن ایران سے کسی ملک یا ریاست کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے سے دنیا کے ساتھ نئے باب کا آغاز ہو گا ۔

News ID 1861140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha