مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نےایک بیان میں ایران کی طرف سے تمام وعدوں پر عمل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی فائل کا معاملہ ہمیشہ کے لئے بند کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ نقشہ راہ کے مطابق ماضی اور حال کے تمام مسائل 15 اکتوبر تک مکمل اور حل ہوگئے ہیں لہذا اب ایٹمی ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں اپنی رائے پیش کرے اور اس فائل کو ہمیشہ کے لئے بند کردے کیونکہ ایران نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں ایران دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے ایران کی طرف سے تمام وعدوں پر عمل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی فائل کا معاملہ ہمیشہ کے لئے بند کرکے اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔
News ID 1858892
آپ کا تبصرہ