6 جون، 2016، 7:01 PM

ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا

ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنادیا ہے۔آمانو نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام  کا ایجنسی کے انسپکٹروں نے متعدد بار دورہ اور معائنہ کیا اور انسپکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے۔ آمانو نے کہا کہ اس وقت دنیا میں 444 ایٹمی پلانٹ فعال ہیں جن میں سے 65 ایشیائی ممالک میں ہیں۔آمانو نے شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی سرگرمیوں کے معائنے سے انکار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

News ID 1864552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha