3 دسمبر، 2024، 7:34 AM

یورپی ممالک کے الزامات مسترد، جوہری پروگرام پرامن ہے، ایران

یورپی ممالک کے الزامات مسترد، جوہری پروگرام پرامن ہے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی دفتر نے یورپی ممالک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل دفتر نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کی سربراہ کے نام ایک خط میں ایرانی نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا ایرانی جوہری پروگرام پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے۔ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شقوں کے مطابق جوہری پروگرام کے حوالے سے نئے اقدامات کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ یورپی ممالک نے جوہری معاہدے پر عمل کرنے میں اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ معاہدے کے مطابق ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بجائے مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گذشتہ دنوں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرار داد کی منظوری بھی وعدہ خلافیوں کی ایک کڑی ہے۔

ایرانی نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ ایران نے عالمی جوہری ادارے کو گذشتہ خط میں صہیونی حکومت کی طرف جوہری پروگرام کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ایران کا جوہری پروگرام این پی ٹی کے تحت ہے اور اس کا دفاعی شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

این پی ٹی کے تحت ایران کو پرامن مقاصد کے لئے جوہری پروگرام سے کوئی نہں روک سکتا ہے۔ یورپی ٹرائیکا اقوام متحدہ کی قرارداد اور جوہری معاہدے پر عملدرامد کے حوالے سے اپنی ذمہ داروں پر عمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

News ID 1928538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha