27 اگست، 2025، 9:14 PM

تینوں یورپی ممالک ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرسکتے ہیں، مغربی ذرائع ابلاغ

تینوں یورپی ممالک ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرسکتے ہیں، مغربی ذرائع ابلاغ

مغربی ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنیوا میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان جوہری پروگرام کے بارے میں جنیوا میں مذاکرات ہوگئے۔

مغربی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی جمعرات سے ایران پر اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں نے بتایا کہ یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ایران اگلے 30 دن میں اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایسے وعدے کرے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کچھ عرصے کے لیے مؤخر کیا جاسکے۔ تاہم منگل کو ہونے والی بات چیت میں ایران کی طرف سے کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔

سفارت کاروں کے بقول اصل کارروائی اس وقت شروع ہوگی جب یورپی ممالک باضابطہ طور پر ایک خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کریں گے۔

دوسری جانب جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں دوبارہ لگانا اب بھی تینوں یورپی ملکوں کے لیے ایک ممکنہ راستہ ہے۔

News ID 1935058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha