مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ملک احمد چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا، شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے۔
خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ