باب المندب میں سعودی اسپیشل فورس کا کمانڈر ہلاک

یمن کی بندرگاہ باب المندب میں یمنی فورسز کے میزائل حملے میں سعودی عرب کی اسپیشل فورس کا کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا ہے میزائل حملے میں اب تک 152 سعودی مزدور ہلاک ہوئے ہیں جن میں 42 بلیک واٹر کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی بندرگاہ باب المندب میں یمنی فورسز کے میزائل حملے میں سعودی عرب کی اسپیشل فورس کا کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا ہے میزائل حملے میں اب تک 152 سعودی مزدور ہلاک ہوئے ہیں جن میں 42 بلیک واٹر کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس حملے میں امارات کی فوج کا کمانڈر سلطان ہوینان بھی ہلاک ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی قبائل اور فورسز کی میزائل یونٹ نے ایک میزائل باب المندب میں سعودی عرب کی فوجی کمانڈ کے مرکز پر داغا جس میں اب تک 152  سعودی مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے 42 اہلکار بھی شامل ہیں ہلاک ہونے والوں میں بلیک واٹر کا کلمبیائی کمانڈر بھی شامل ہے واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے مزدوروں کے ذریعہ یمنی عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

News Code 1860305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha