6 فروری، 2017، 8:46 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پرپہلا میزائل حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پرپہلا میزائل حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو چھوڑ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تمام شہروں پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پر پہلا میزائل داغا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو چھوڑ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تمام شہروں پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پر پہلا میزائل داغا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کے اعلی رکن محمد مفتاح نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریآض پر میزائل حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے اب فیصلہ کیا ہے کہ یمنی شہروں کے بدلے میں سعودی شہروں اور یمنی دارالحکومت کے بدلے میں سعودی دارالحکومت پر میزائل داغے جائیں گے ۔ محمد مفتاح کا کہنا ہے کہ یمن نے ابھی تک اپنے اسٹرایجک ہتھیاروں کا استعمال ہی نہیں کیا اور اب سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تائید یا تردید نہیں کی لیکن سعودی شہریوں نے سماجی سائٹوں پر لکھا ہے کہ ریاض کے قریب المزاحمیہ فوجی اڈے پر میزائل داغا گیا ہے۔

News ID 1870264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha