18 ستمبر، 2015، 6:17 PM

کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی دو مقدمات میں گرفتار

کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی دو مقدمات میں گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نےکشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دو مقدمات میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نےکشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دو مقدمات میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔ آج صبح کشمیر پولیس نے سرینگر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کرلیا، ان کے ہمراہ پارٹی رہنما فہمیدہ صوفی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آسیہ اندرابی کو کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے اورپاکستان میں ٹیلی فونک خطاب کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہیں سرینگر کے رام باغ تھانے میں نظربند کردیا گیا ہے۔
 

News ID 1858225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha