ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ماہ اگست میں 31 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان اگست ماہ جھڑپوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان اگست ماہ جھڑپوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہ اگست میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ مظاہروں اور جھڑپوں میں تین سو کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا۔بھارتی فوج نے 4 مکانات کو بھی تباہ کیا ہے۔

News Code 1857817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =