9 جولائی، 2016، 9:01 PM

کشمیر میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق

کشمیر میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےمظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سویلین جاں بحق بکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےمظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سویلین جاں بحق ۔جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روزہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے علاقے ککرناگ میں ہندوستانی فوج  کے ہاتھوں علیحدگی پسند نوجوان کمانڈر برہان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت  جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سے  وادی میں میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے  اور آج جب  برہان وانی کے آبائی قصبے ترال سے ان  کا جنازہ اٹھایا گیا تو اس میں  ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی جس میں بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے اوراس دوران پوری وادی میں بھارت مخالف ریلیاں بھی نکالی گئیں جس پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے  8 کشمیری شہید اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ برہان وانی کا تعلق علیحدکی پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا اور وہ اس کے مقامی کمانڈر تھے جب کہ انہیں نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل تھی۔

News ID 1865365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha