کشمیر کی فضا سوگوار/ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں علیحدگی پسند کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت دیگر کشمیریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو کا سماں ہے کشمیر کی فضا سوگوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطاق ہندوستنا کے زیر انتظام کشمیرمیں علیحدگی پسند کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت دیگر کشمیریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو کا سماں ہے کشمیر کی فضا سوگوار ہے۔کشمیر میں 8 جولائی کو شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اب بھی جاری ہیں جب کہ فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےافراد  کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے اور پانچویں روز بھی وادی میں کرفیو کا سماں رہا، کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں میں راشن ختم ہوگیا۔ حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی  ہے جس کے خوف سے ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنا دورہ امریکہ بھی ملتوی کردیا۔ دہلی میں وزیر ا‏عظم نریندر مودی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ سشما سوراج، وزیرخزانہ ارن جیٹلے، وزیردفاع منوہر پاریکر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجت ڈوول، سیکرٹری خارجہ جے شنکر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کشمیر کی مقامی حکومت نے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی ، آغا سید حسن موسوی سمیت دیگر درجنوں رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے جب کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو سینٹر جیل میں قید کیا ہوا ہے۔

News Code 1865472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =