19 جولائی، 2016، 12:56 PM

کشمیر میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی

کشمیر میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 8 جولائی سے اب تک ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کشمیری شہریوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 8 جولائی سے اب تک  ہندوستانی  فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کشمیری شہریوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فوج کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 47تک پہنچ گئی ہے جبکہ بارہویں روز بھی صورت حال کشیدہ ہے اور وادی میں کرفیو نافذ ہے ۔ادھر کشمیر میں حریت رہنماﺅں نے ہڑتال مزید تین دن کیلئے بڑھا دی ہے جبکہ اخباررات کی اشاعت بھی 3دن سے بند ہے ۔ اس کے علاوہ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔

News ID 1865605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha