مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین کشمیری نوجوانوں کے جاں بحق ہونےکےبعد انتظامیہ نے گرمائی دارالحکومت سرینگر اور ہندوارہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ادھر حریت رہنماؤں نے آج ہڑتال کی کال تھی کشمیر کے شہر ہندواڑہ میں گزشتہ روز ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے لڑکی سے نازیبا حرکتیں کرنے پر کشمیری عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور جب احتجاج طول پکڑتا گیا تو ہندوستانی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے جس پر حریت رہنماؤں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی جب کہ کشمیر انتظامیہ نے مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے سری نگر اور ہندواڑہ میں کرفیو نافذ کردیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین کشمیری نوجوانوں کے جاں بحق ہونےکےبعد انتظامیہ نے گرمائی دارالحکومت سرینگر اور ہندوارہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
News ID 1863269
آپ کا تبصرہ