مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ سب سے بڑی ریلی علامہ اقبال برج سے نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شریک کی ۔ریلی میر واعظ روڈ سے گزر کر اپر اڈہ کے مقام پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار امن کےلئے ضروری ہے ۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے مقامی کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنک کے نتیجے میں اب تک 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔
News ID 1865458
آپ کا تبصرہ