مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید کے دن فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر، سوپور اور اننت ناگ سمیت متعدد علاقوں میں نماز عید کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا۔ ہندوستانی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کر دی اور اور آنسو گیس شیل بھی فائر کئے۔ اس دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز اور کشمیریوں نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں اور کشمیری نوجوانوں نے بھارت سے آزادی اور سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی فوج نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی، یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید کے دن فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873462
آپ کا تبصرہ