مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک مظاہرے میں شامل دو کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ مظاہرے مقامی افراد کی جانب سے ان الزامات کے بعد کیے جارہے ہیں جن کے مطابق ایک ہندوستانی فوجی نے ہندواڑہ کے علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس سید جاوید مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پتھراؤ کیا اور مظاہرے کے دوران ہندوستان مخالف نعرے اور فوجی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی سیکڑوں کی تعداد میں مزید افراد مظاہرے میں شامل ہوگئے جنھوں نے ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
پولیس اور ہندوستانی فوج نے معاملے پر انکوائری کے لیے الگ الگ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاہم انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹیمیں شاذ و نادر ہی ٹھوس نتائج پر پہنچ پاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ