مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ہندوستانی فورسز ظلم و تشدد کا ارتکاب کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مولانا سید احمد بخاری نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز جس طرح سے نہتے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستانی فورسز اسرائیلی فوج سے تربیت حاصل کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مولانا بخاری نے کہا کہ تشدد کے ذریعے احتجاج کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بھارتی حکومت نے اگر اپنی کشمیر پالیسی پر فوری طور نظرثانی نہ کی تو کشمیر میں صورتحال دھماکہ خیز ر±خ اختیار کرسکتی ہے اور اس سے پورے بھارت میں امن و امان کی صورتحال پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔
ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام نے وادی کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ہندوستانی فورسز ظلم و تشدد کا ارتکاب کررہی ہیں۔
News ID 1865799
آپ کا تبصرہ