ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکت پر حریت رہنماؤں کی جانب سے وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکت پر حریت رہنماؤں کی جانب سے وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ہڑتال کا اعلان حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز پلواما میں بھارتی فورسز نے ایک خاتون سمیت 2افراد کو شہید کردیا تھا، جس پر احتجاج کرتے ہوئے آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔سرینگر کے 5اسٹیشنوں کے علاقوں میں بھارتی فورسز نے کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ادھر میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا ہے، ان کےگھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha