مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ اور عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی بینک کو بچوں کی مفت تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ اور عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ملینیئم گولز میں تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنڈز اس کے لئے مختص کریں۔ملالہ نے عالمی بینک کے صدرجم یونگ کم سے ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے اس سال کے آخر میں جاری ہونیوالے’مستحکم ترقی کے سرکاری اہداف‘ کے پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ اور عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی بینک کو بچوں کی مفت تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
News ID 1856100
آپ کا تبصرہ