مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال کے لئے 40 کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں دفاع کے لئے 772 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال 16-2015 کے لئے 40 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ منظوری کے لئے آج پارلیمنٹ میں پیش کریں گے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جب کہ پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کے لئے 772 ارب روپے جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 107 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
وفاق اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ کاحجم 1500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 184 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے جارہے ہیں جب کہ جی ڈی پی کا ہدف 5.5 فیصد مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ وفاق کے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 700 ارب روپے جب کہ صنعتی شعبے کی مد میں 6.1 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے،
آپ کا تبصرہ