مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ملک میں جنگلات بڑھانے کے لئے 6 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے کمپنسیٹری افورسیشن فنڈ بل 2015 منظور کرایا ہے جس کے تحت ہندوستان کے جنگلات 21.34 فیصد سے بڑھا کر 33 فیصد تک لے جانے کا پروگرام ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 6 ارب 20 لاکھ ڈالر خرچ کیا جائے گا۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) سے منظوری کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کر جائے گا۔
اس منصوبے کے لئے پیسہ پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سےہندوستانی حکومت کو ادا کردہ فیس سے حاصل کیا جائے گا جنھیں 2006 سے جنگلات کی زمین پرپراجیکٹ لگانے کی اجازت دی گئی۔ لوک سبھا میں گزشتہ برس پیش کئے گئے بل میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ مختص فنڈز کا 90 فیصد ریاستی حکومت ادا کریں گی۔
ہندوستان کے وزیرماحولیات پرکاش جاوادیکرکا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے ملک کے جنگلات میں حیران کن طورپراضافہ ہو گا جس سے ہمیں اپنے متعین کئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں آسانی ہو گی، اس کے علاوہ ڈھائی ارب ٹن کاربن بھی کم ہو گی۔
آپ کا تبصرہ