مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ایوان بالا " راجیہ سبھا " میں تین طلاق بل کی منظوری میں تاخیر پر مودی حکومت نے اب تین طلاقوں کےخلاف آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ یہ آرڈی نینس پارلیمنٹ کے مشترکہ بجٹ اجلاس کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تین طلاق آرڈیننس لانے سمیت تمام آپشنز کا بغورجائزہ لے رہی ہے جسے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تین طلاق بل گزشتہ ماہ دسمبر میں لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہوچکاہے لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے تحفظات کے سبب بل کی منظوری تاخیر کا شکار ہے۔ایوان بالا کے کچھ ارکان نے تجویزدی ہےکہ بل کو نظر ثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو سونپا جائے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور خواتین کے کئی گروپس کی جانب سے بھی اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔
ہندوستان کے ایوان بالا میں تین طلاق بل کی منظوری میں تاخیر/ آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ
ہندوستان کے ایوان بالا " راجیہ سبھا " میں تین طلاق بل کی منظوری میں تاخیر پر مودی حکومت نے اب تین طلاقوں کےخلاف آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
News ID 1877988
آپ کا تبصرہ