ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں نئے سفیر کے طور پر منظوری

امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں نئے سفیرکے طور پر تعیناتی کی توثیق کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں نئے سفیرکے طور پر تعیناتی کی توثیق کر دی ہے۔ ڈیوڈ ہیل پاکستان میں  موجودہ امریکی رچرڈ اولسن کی جگہ خدمات سنبھالیں گے۔ واضح  رہے کہ رچرڈ اولسن ستمبر 2012 سے پاکستان میں سفیر بطور سفیر تعینات ہیں، رواں سال 11 مارچ کو امریکی صدر باراک اوبامہ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں امریکہ کے سفیر ہیں جہاں وہ اگست 2013 سے خدمات انجام دے رے ہیں۔55 سالہ ڈیوڈ ہیل اس سے قبل مشرق وسطی کے ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

News Code 1857239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha