1 جون، 2015، 11:38 AM

مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک

مظفر آباد میں  نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظآم کشمیر میں مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 3 مزدرو ہلاک جب کہ 2 چینی انجینئرز سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظآم کشمیر میں مظفر آباد میں  نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 3 مزدرو ہلاک جب کہ 2 چینی انجینئرز سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات مطابق مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ سرنگ میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 مقامی مزدور ہلاک جب کہ 2 چینی انجینئرزسمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مظفرآباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

News ID 1855494

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha