چین کا دفاعی بجٹ کے لئے175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان

چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے آئندہ سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 10 کھرب یوان (175 ارب ڈالر) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم لی نے دفاعی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کو ‘پتھر کی مانند مضبوط ہونا چاہیے۔حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں حکومت کے تین اہم اہداف ہیں۔ جن میں چین کے لیے مالیاتی خطرہ کو کم کرنا، آلودگی کو لگام دینا اور بڑھتی ہوئی غربت کو کم کرنا شامل ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا ہے جو 2017 کی اقتصادی شرح نمو کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

News Code 1879163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =