مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ رہبر معظم کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام محمدی گلپائگانی ، نائب صدر داوؤدی اور بعض وزراء نے انھیں ایئر پورٹ پر خدا حافظ کیا۔ صدر احمدی نژاد پروگرام کے مطابق کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس خطاب کریں گے۔وہ اپنے اس سفر کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ، ادیان کے نمائندوں اور امریکی ہنرمندوں اور اہل فکر سے ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ