31 اگست، 2026، 3:59 PM

ایرانی صدر کرغزستان پہنچ گئے

ایرانی صدر کرغزستان پہنچ گئے

ایرانی صدر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور شنگھائی پلس کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے دو روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بیشکک پہنچ گئے۔ ان کا استقبال قرقیزستان کی کابینہ کے نائب سربراہ نے کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی پلس کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ اجلاس میں شریک بعض ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور مذاکرات بھی کریں گے۔

ان رہنماؤں میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم، جبکہ قرقیزستان، روس اور تاجکستان کے صدور شامل ہیں۔

ایرانی صدر، کرغزستان کے صدر کی دعوت پر چھٹی عالمی قبائلی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

News ID 1941025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha