مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے انتہا پسند وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر کی رہائش گاہ کے قریب ایک ڈرون گرنے کے واقعے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع صہیونی بستی کریات 4 میں ایتامار بن گویر کے گھر کے قریب گرا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے شاباک نے ڈرون کی نوعیت، اس کے ماخذ اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 14 اور دیگر ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ