مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوج کے خلاف متعدد کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو نئی قائم کی گئی البیاضہ چوکی کے قریب راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے مطابق طیبہ ضلع کے علاقے بیدر الفقعانی میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک اور ٹھکانے پر بھی توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے دو بکتر بند بلڈوزرز کو بھی تباہ کر دیا۔
آپ کا تبصرہ