8 نومبر، 2023، 4:20 PM

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی شومیرا بیس کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی شومیرا بیس کو نشانہ بنایا

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے غاصب صیہونی افواج پر نئے حملے کی اطلاع دی ہے جس کے مطابق صیہونی افواج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے اعلان کیا: ہمارے جوانوں نے آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے قبل غاصب صیہونی فوجکے شومیرا اڈے کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے: ہمارے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب صہیونی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے حولا میں ایک تربیتی کیمپ کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج نے حولا قصبے کے ایک مکان پر راکٹ بھی داغا لیکن خوش قسمتی سے وہ پھٹا نہیں۔ اسرائیلی ڈرون کا حولا قصبے کے روڈ پر ایک کار پر داغا گیا میزائل بھی ناکارہ رہا۔

اسی دوران صیہونی فوج کے توپ خانے نے مغربی بستیوں بلیدا اور محیبیب کو نشانہ بنایا۔

News ID 1919885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha