24 جون، 2024، 3:20 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر زبردست حملے، تل ابیب تلملا اٹھا

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر زبردست حملے، تل ابیب تلملا اٹھا

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے حملوں کی نئی لہر میں صیہونی رجیم کئی اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملوں کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے صیہونی رجیم کے تین  اہم فوجی مراکز حدب یارین، مرگلیوت اور سماقہ پر کامیاب حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ کفر شوبا کی بلندیوں میں  قابض فوج کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری طرف صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مرگلیوٹ کے علاقے کی طرف داغے گئے اینٹی آرمر میزائل سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

News ID 1924933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha